قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ورلڈ بیچ گیمز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں پوری دنیا کے ایتھلیٹس شرکت کریں گے، اور پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز پانے والے واحد کھلاڑی گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ریسلر انعام بٹ ہیں جنہوں نے ورلڈ بیچ گیمز 2019 کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ورلڈ بیچ گیمز 12 سے 16 اکتوبر تک قطر میں کھیلی جائیں گی
اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
انعام بٹ آج رات دوحہ روانہ ہونگے ، انعام بٹ کا کہنا تھا کہ "میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں لہرانا چاہتا ہوں،میری خواہش ہے کہ پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا میں پھیلے کہ پاکستانی کھیلوں سے پیار کرنے والے پرامن لوگ ہیں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ میں یہ میڈل پاکستان کیلئے جیتوں اور یہ میڈل میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے نام کروں گا، میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ مجھے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں”