پیراگون سوسائٹی میں کون دہشت پھیلارہا ہے،اہم خبرنے بڑوں‌ بڑوں‌کی نیندیں حرام کردیں

لاہور:پیراگون سوسائٹی میں کون دہشت پھیلارہا ہے،اہم خبرنے بڑوں‌ بڑوں‌کی نیندیں حرام کردیں ،اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس نے ایک ایسے شخص کوگرفتارکیا ہے جس کوبڑے لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے،

لاہورپولیس کے مطابق پولیس نے بدنام زمانہ بدمعاش اور قبضہ مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پیراگون سوسائٹی اور گردونواح میں دہشت پھیلانے والا ملزم ریاض عرف جٹا علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے

ایس پی کینیٹ کہتے ہیں‌کہ ملزم ریاض عرف جٹا شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلاتا تھا، ملزم پیراگون سوسائٹی میں کنسٹرکشن کروانے والے مالکان کو بلیک میل کرتا اور بھتہ وصول کرتا تھا،

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قبضہ ، ناجائز اسلحہ سمیت تھانہ برکی میں متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈیٹینشن آرڈر حاصل کیے گئے ہیں، ایس پی کینٹ مزید کہتے ہیں‌کہ قبضہ مافیا اور پھنے خاں بننے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا

محمد عمر شیخ کہتے ہیں کہ شریف شہریوں کو ڈرانے دھمکانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ادھر پولیس ذرائع کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائے

ریاض عرف جٹا کی گرفتاری پر پیراگون سوسائٹی کے رہائشیوں کا لاہور پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے اورعلاقے میں امن وامان قائم کرنے کے حوالے سے لوگ مطمئن ہیں‌

Comments are closed.