پاکستان کو ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کرنے والا ملک کون؟اہم نام سامنے آگیا

0
27

اسلام آباد:پاکستان کو ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کرنے والا ملک کون؟اہم نام سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو ایک بڑے ملک نے کرونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں مفت دینے کا اعلان کرکے دوستی کا حق ادا کردیا ہے ،

اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، چین نے5 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ مفت دینے کا وعدہ کیا، مستقبل قریب میں پاکستان کی ویکسین کی طلب 1.1ملین ہوگی، فروری کے آخر تک مزید خوراکیں مل جائیں گی، ویکسین دینے پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے این سی اوسی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی قوم نے ہمت اور کامیابی کے ساتھ کورونا وباء کا مقابلہ کیا۔ چین نے کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے، چین نے پاکستان کو ویکسین کا جہاز بھیجنے کا کہا ہے، چین پاکستان کو 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا،

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ چین ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں جذبہ خیرسگالی کے طور پرمفت دے رہا ہے،چین سے حاصل ہونے والی پہلی کھیپ خیرسگالی کے طور پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری مستقبل کی کورونا ویکسین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے بھی مثبت جواب دیا ہے۔مستقبل قریب میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی طلب 1.1ملین ہوگی۔فروری کے آخر تک مزید خوراکیں مل جائیں گی۔ ویکسین دینے پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے

Leave a reply