اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں جھوٹا کون اورسچا کون:اوگرا نے سب بتادیا،اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ قیاس آرائیوں سے افراتفری میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا خدشہ ہے۔ اس لئے قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس قسم کی خبریں اچھا تاثرپیدا نہیں کرتیں ، ہمیں اپنے اداروں کے متعلق غلط خبرنہیں لگانی چاہیے ،ہمیشہ حسن ظن رکھنا چاہیے

Shares: