کراچی :کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر15سالہ بچی کوہراساں کرنےوالا نوجوان کون ہے؟کیا کھیل کھیلا؟اہم خبرآگئی اطلاعات کے مطابق کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے ایک نوجوان افسر نے ایمریگیشن پر بحرین سے آئی ہوئی اکیلی 15 سالہ بچی سے ہراسمنٹ کیا

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایئرپورٹ سیکورٹی اہلکار نے اس بچی سے اسکا زاتی موبائل نمبر مانگا اور پیسے مانگے

 

 

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہلکارنے بچی کے نمبر نہ دینے پر بچی کو پریشان کیا گیا۔ اس اہلکار کے اس رویے سے بچی بہت زیادہ پریشان ہے اورخوف زدہ بھی ہے

دوسری طرف عوام الناس نے اس واقع کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پرایسے ایف آئی اے افسران کا ہونا ملک کی بدنامی کا باعث ہے۔

دوسری طرف عوام الناس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ سے روز کئی اکیلی ملکی اور غیر ملکی بہن بیٹیاں دوران پرواز سفر کرتی ہیں

ان شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کے افسران ملکی سلامتی کے لئے بدنامی کا باعث ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نہ جانے کتنی بار ایسا کیا گیا ہوگا جو رپورٹ نہیں ہوئے،

اس بات پربھی افسوس کا اظہارکیا گیا ہے کہ اس واقعہ سے تو ایسے ہی معلوم ہوتا ہے کہ نہ جانے ایسے ہی کتنی لوکیوں کو ہراسمنٹ کیا جاتا ہوگا۔

Shares: