چیف جسٹس آف پاکستان سے آج کن لوگوں نے ملاقات کی:اہم خبرآگئی

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان سے آج کن لوگوں نے ملاقات کی:اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے کے پی سے آئے ہوئے ٹرینی جوڈیشل آفیسرز نے ملاقات کی

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں پروفیشنل ایکسچینج پروگرام میں تربیت حاصل کرنے آئے ہوئے 23 ہونہارافسروں‌ نے کی

ذرائع کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کے پی سے آئے زیرتربیت جوڈیشل افسران کی آمد پران کو خوش آمدید کہا اور جوڈیشل افسران کی حیثیت سے قانونی پیشے میں شامل ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے نئے ہونہارافسروں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے نظم و ضبط کے نظام کی بہتری کے لئے سخت محنت کریں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے انھیں مشورہ دیا کہ وہ مسلسل پڑھنے کی عادت ڈالیں جو انھیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب بنائے گی۔

انہوں نے ان سے یہ بھی تاکید کی کہ وہ ان کی شخصیت میں اچھی صفات پیدا کریں تاکہ سالمیت ، میرٹ اور جمہوریت کو برقرار رکھا جاسکے۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل حیات علی شاہ نے اپنی طرف سے اور شرکاء کی جانب سے معزز چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا

Comments are closed.