اسلام آباد:سندھ پولیس کےافسران کس کےاشارے پرچھٹی پرگئے،کون اداروں کوبدنام کرنا چاہتے ہیں،سازش کس نےتیارکی!بہت جلد حقائق سامنےآجائیں گے: اطلاعات کے مطابق فواد چودھری کا کہنا ہے سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے،

فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پاکی داماں کی یہ حکایت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے۔اس سازش میں شامل تمام کردار بہت جلد جب سامنے آئیں گے تو سب کی آنکھیں کل جائیں گی

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے،

فواد چوہدری نے کہا ہےکہ تب بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا، پاکی داماں کی یہ حکایت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔

Shares: