کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کل شام ممبئی کے ایک مال میں اپنی فلم زارا ہٹ کے زرا بچ کے کی تشہیر کے لیے موجود تھے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ان کے مد مقابل سارہ علی خان بھی ہیں۔ حسب توقع شائقین اداکار وکی کوشل کو اپنے سامنے دیکھ کر دیوانے ہو گئے۔ مال بہت زیادہ ہجوم سے بھرا ہوا تھا وہاں موجود لوگ وکی کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے. اسی ہجوم میں ایک ایسی لڑکی بھی تھی جو کہ وکی کو دیکھ کر اپنی خوشی پر قابو نہ پا سکی ، اس نے تقریب کے دوران مائیک لیکر کہا کہ کترینہ وکی کی جان
ہے اور وکی میری جان ہیں، انہوں نے کہا کہ اس جنم میں تو وکی کترینہ کے ہیں لیکن اگلے سارے جنم وکی میرے ہوں گے.وکی کو میں بہت پسند کرتی ہوں. وکی کوشل نے اپنی مداح کی یہ بات سن کر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اسکو گلے لگا لیا. ہاد رہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی ڈیڑھ برس قبل ہوئی تھی ، دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور کرتے ہیں ، وکی کا ماننا ہے کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے کترینہ کیف جیسی بیوی ملی.