اسلام آباد میں غیرملکی کرنسی کا کاروبارکون کررہے تھے:اہم خبرآگئی

0
40

اسلام آباد:اسلام آباد میں غیرملکی کرنسی کا کاروبارکون کررہے تھے:اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق ‎وقار احمد چوہان ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کی ہدایت پر کمرشل بینکنگ سرکل کی بڑی کاروائی کی گئی ہے ۔

اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق ‎غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کا کاروبار میں ملوث دو منی چینجر گرفتار کرلیے گئے ہیں

گرفتارہونے والے ‎ملزمان کے قبضہ سے مختلف ممالک کی غیر ملکی کرنسی بر آمد ہوئی ہے ، اس کےعلاوہ ‎ملزمان غیر قانونی طور پر کرنسی کی خریدوفروخت کرنے کے بعد اسے مال پلازہ راولپنڈی فروخت کرنے جا رہے تھے کہ بروقت کاروائی کی جا کر ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق ‎ملزمان کے قبضہ سے کل پاکستانی تقریبا 9100000 روپے مالیت کے برابر کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جس میں امریکی ڈالر 7100, سعودی ریال 154540, درہم 39230, کینڈین ڈالر 170, جاپانی ین 12000, چائنی ین 1241, افغانی روپیہ 11500, قطری ریال 110, بر آمد ہوئے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ‎ایف آئی اے کی یہ کاروائی FATF کی گائیڈ لائن کا حصہ ہے۔ ملزمان شوکت حیات اور حسان شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

Leave a reply