کراچی : کون بنے گا رکن اسمبلی”پی پی نے این اے 249 کے لیے درخواستیں طلب کرلیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد پی پی نے اس نشست کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا ہے ،
این اے 249 کےلیے ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔جبکہ باغی ذرائع کے مطابق پی پی اس نشت پراگردست بردار ہوتی ہے تو پھراس کا ووٹ پی ٹی آئی امیدوارکومل سکتا ہے ، اس لیے پی پی نے بھی درخواستیں طلب کرلی ہیں
بلاول ہاوس کراچی کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے اندرخواہش مند امیدواردرخواستیں بھیج دیں
واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ سندھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے فیصل واوڈا اور پیپلز پارٹی کےسندھ اسمبلی کے رکن جام مہتاب کے سینیٹر منتخب ہونے سے ان کی قومی اورسندھ اسمبلی کی دونشستوں پر ضمنی انتخابات اگلے دو ماہ میں ہوں گے جن کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔