لاہور:پنجاب میں اگلی حکومت کس کی ہوگی:فیصلہ ہوگیا ؟اطلاعات کے مطابق ویسے تو اس وقت عمران خان کی حکومت اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ، وفاق ، پنجاب اورکے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اورسندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کررہی ہےجبکہ بلوچستان میں مخلوط حکومت عوام کی خدمت میں مصروف ہے

اس وقت حکومت پرمہنگائی کی وجہ سے سخت دباو ہے مگردوسری ابھی سے اگلے پانچ سال کے لیے جوڑ توڑ شروع ہوچکا ہے،

اس کی ایک وجہ ن لیگ اپنے انجام کی طرف پہنچ رہی ہے اوراس بات میں اب کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ، کیوں نکہ جس حد نوازشریف اینڈ کمپنی پہنچ چکی ہے اب ان کی نہ صرف واپسی کی گنجائش ختم ہوگئی ہے بلکہ ان کی حرکتوں کی وجہ سے ان کے خلاف سخت کارروائی بھی ضروری ہوگیا ہے ،

ارکان اسمبلی سے زیادہ کون سمجھ سکتا ہے کہ اس وقت ان کی پارٹی کی پوزیشن کیا ہے ، اوریہ توسب پرواضح ہے کہ ن لیگ اب کبھی بھی اقتدارمیں نہیں آسکتی ، اس کی ایک نہیں درجنوں وجوہات ہیں جوقبل ازوقت بیان کرنا مناسب نہیں

اس دوران پنجاب میں پی ٹی آئی اورپاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹ منٹ بھی ہوسکتی ہے اوراس کے آثاروقت آنے پرہی ظاہر ہوں گے

موجودہ ن لیگ کے 75 سے زائد ارکان اسمبلی چوہدریوں کے ساتھ اپنے روابط بحال کرچکے ہیں ، چوہدریوں کے ساتھ مزید لوگ بھی ملیں گے اس کی بھی بڑی ٹھوس وجوہات ہیں

پچھلے دونوں عام انتخابات میں رنراپ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوارہی رہے

یوں اگرجمع تفریق کی جائے تو پنجاب میں اگلی حکومت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی ہوگی اوراس حکومت میں پی ٹی آئی اتحادی کے طورسامنے آسکتی ہے

Shares: