![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/06/Capture-32.png)
کراچی:عامر لیاقت کی سیٹ پر پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہو گا؟اس حوالے سے سندھ کے سابق گورنرعمران اسمٰعیل نے سینئرصحافی مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے متوقع صورت حال سے آگاہ کردیا،عمران اسمٰعیل نے گفتگو کرتے ہوئے اس حلقے کی ضمنی الیکشن میں پارٹی کی پوزیشن بھی واضح کردی
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا انٹرویو #pnn #news #latest #sindh @mubasherlucman @ImranIsmailPTI #kharasuch #این_آر_او_کی_قیمت pic.twitter.com/yOqymy1yff
— PNN News (@pnnnewspk) June 21, 2022
باغی ٹی وی کے مطابق ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے سابق گورنرسے پوچھا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آپ اس حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ویسے بھی گورنرشپ سے استعفے کے بعد دوسال تک الیکشن لڑہی نہیں سکتا، دوسری بات یہ ہےکہ اس حلقے سے پارٹی کس کوٹکٹ دیتی ہے یہ پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا کیونکہ پارلیمانی بورڈ کے سامنے امیدوارپیش ہوئے ہیں جسے بورڈ بہترخیال کرے گا اس کو ٹکٹ مل جائے گا
عامر لیاقت کی سیٹ ہر ضمنی الیکشن کون لڑ رہا ہے :عمران اسماعیل نے بتا دیا #pnn #news #latest #sindh @mubasherlucman @ImranIsmailPTI #kharasuch #این_آر_او_کی_قیمت #amirliaqat pic.twitter.com/NMD19x5AJd
— PNN News (@pnnnewspk) June 21, 2022
ایک سوال کے جواب میں جس میں مبشرلقمان نے پوچھا کہ کیا الیکشن لڑنے کے بعد پی ٹی آئی ممبرپھراستعفیٰ دے دے گا تو انہوں نے کہاپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے تو یقینی بات ہےکہ استعفیٰ دے دیں گے ، اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ کیا اس عمل سے ووٹرکی محنت ووٹ کاسٹ کرنا بے کار ہوجائے گا،تو عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ووٹربھی سمجھتا ہےکہ اس ملک کے ساتھ مخلص کون ہے تو اس پرشاید اعتراض نہ ہو
ایک اور سوال کے جواب میں عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف سے بات چیت کی تھی لیکن اس بات چیت میں قومی مفادکا تحفظ کیا اورپھرایک ایسا معاہدہ کیاکہ پاکستان کے حالات بہتر ہونے لگےلیکن بعد میں آنے والی اس حکومت نے ڈالرکوناقابل کنٹرول حد تک پہنچا دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتے