مزید دیکھیں

مقبول

گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

گوجر خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) پیر...

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے

کراچی کی دونوں بندرگاہوں اور کنٹینرز ٹرمینلز پر 36...

اسحاق ڈار سے اماراتی وزیرخارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اماراتی...

کون کس وقت کیا کرے گا؟ ٹی ٹونٹی سیریز: شیڈیول جاری

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹؤنٹی سیریز: ٹریننگ سیشنز کا شیڈیول

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 11 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز تین فروری بروز بدھ کو لاہور پہنچیں گے- جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی کرکٹرز بھی تین فروری کی صبح لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے- اس سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی اسکواڈز میں شامل کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشنز کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔ اس دوران کوئی ورچوئل میڈیا سیشنز نہیں ہوگا.

بدھ، تین فروری کودونوں اسکواڈز میں شامل ٹی ٹونٹی کرکٹرز کی لاہور آمد. جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کی تصاویر اور ویڈیوز پاکستان کرکٹ بورڈ فراہم کرے گا.

جمعرات، 4 فروری کوآرام کے دن کے لیے مقرر کردیا گیا-

جمعہ، 5 فروری کو صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- سہ پہر 4 سے شام 7 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

ہفتہ، 6 فروری کو دوپہر 12:30 سے سہ پہر 3:30 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- شام 5 سے رات 8 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری، فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

اتوار، 7 فروری کوصبح 11 سے دو پہر 2 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- سہ پہر 4 سے رات 7 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہووگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

پیر، 8 فروری کودوپہر 12:30 سے سہ پہر 3:30 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- شام 5 سے رات 8 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.