لاہور:جوبھی غلط کرے گا وہ اس کا جواب دہ ہے:گورنرپنجاب عمرسرفرارچیمہ نے سینئرصحافی مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آنے والے دنون میں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اپنا موقف گوش گزار کردیا ہے ،
اطلاعات کے مطابق پی این این پرکھرے سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرح ان کا بھی یہ نظریہ اور ماٹو ہے کہ کوئی بھی ہوہرکسی نے اپنا حساب دینا ہے اوراگرکسی کا کوئی رشتہ داربھی اس میں ملوث ہے تو وہ بھی جوابدہ ہوگا
اگر میرا بھائی بھی کوئی غلط کام کرے گا تو وہ بھی اپنا حساب دے گا: عمر سر فراز چیمہ @OmarCheemaPTI @mubasherlucman
#pnn #kharasuch pic.twitter.com/kvd2Qspicv— PNN News (@pnnnewspk) April 21, 2022
اس حوالے سے جب سینئر صحافی مبشرلقمان نے ایک سوال پوچھااور آنے والے دنوں کے حوالے سے خبردار کیا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلے چند دنوں تک آپ کی پارٹی کے بہت سے لوگوں کے خلاف کیس بنائے جارہے ہیں تو اس کے جواب میں گورنرپنجاب نے کہا کہ ہمارے گاون میں اکثریہ مثال دی جاتی ہے کہ جنّہے کھادیاں گاجراں پیٹ اونہاں دے پیڑ، جو کرے سو بھرے گا
عمرسرفرازچیمہ نے مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ آئین کے مطابق کام کررہے ہیں اورکوئی غلط کام نہیں کریںگے ان کایہ بھی کہنا تھا کہ وہ صوبے میں آئینی کردار کے حوالےسے بہت کلیئر ہیں
1996 میں تحریک انصاف پارٹی بنی 1997 میں پی ٹی آئی کے لوگوں کا سمندر ہوتا تھا:عمر سرفرازچیمہ @OmarCheemaPTI @mubasherlucman
#pnn #kharasuch pic.twitter.com/CNJDjZPOID— PNN News (@pnnnewspk) April 21, 2022
گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نےکہا کہ پی ٹی آئی انتقام پریقین نہیں رکھتی بلکہ احتساب کوسسٹم کے لیے اچھا سمجھتی ہے ، پی پی پی اور ن لیگ کے ایک دوسرے کے خلاف کیسز ان کے اپنے دور کے ہیں ، عمران خان نے ان پرکوئی کیس نہیں کیا
عمران صاحب نے ان چار سالوں میں عالمی سطح پر پاکستان کے لوگوں کو عزت اور مقام دلوایا:عمر سر فراز چیمہ @OmarCheemaPTI @mubasherlucman
#pnn #kharasuch pic.twitter.com/HDb0B3JwU1— PNN News (@pnnnewspk) April 21, 2022
ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہمیشہ ایسے لوگوں کو موقع دیا گیا جن کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ ممکن ہے کہ بہتر انداز سے کام کرسکیں ، ان کا یہ کہنا تھا کہ 1996 میں بننے والی پارٹی میں مڈل کلاس کو آگے لانے کی کوشش کی گئی ، شایدیہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کو موقع دیا گیا
4 سال میں اگر نواز شریف ہو تا تو اتنے میں 18 ملین بنا لیتا: عمر سر فراز چیمہ @OmarCheemaPTI @mubasherlucman
#pnn #kharasuch pic.twitter.com/u63OXVP1fA— PNN News (@pnnnewspk) April 21, 2022
ایک اور سوال کے جواب میں سرفراز چیمہ نے کہا کہ بہرکیف عثمان بزدار نے نیک نیتی سے کام کیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے عالمی برادری میں پاکستان کا مقام بلند کیا اوریہ ہے کسی ملک کی عزت کے لیے بڑا اعزاز ہے
پچھلے چار سال بھی خان صاحب جو باتیں کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں انہی کی بنیاد پر تحریک انصاف وجود میں آئی : عمر سر فراز چیمہ @OmarCheemaPTI @mubasherlucman #pnn #kharasuch pic.twitter.com/ZPeDkh6yMI
— PNN News (@pnnnewspk) April 21, 2022
عمرسرفراز چیمہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 4 سال میں اگر نواز شریف ہو تا تو اتنے میں 18 ملین بنا لیتا: ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سال بھی خان صاحب جو باتیں کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں انہی کی بنیاد پر تحریک انصاف وجود میں آئی







