کراچی :‏لاہور کی یہ ساری فیملی حادثہ کا شکار ہوئی اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے،اطلاعات کے مطابق طیارہ حادثے میں ناظم آباد کا خاندان بھی شامل تھا۔اس خاندان کے تمام افراد بھی اس حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے،

ذرائع کے مطابق ناظم آباد کے رہائشی وقاص اپنی اہلیہ ندا، بیٹے عالیان اور بیٹی کے ساتھ طیارے میں موجود تھے ۔ندا اٹلس ہونڈا کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں ملازمہ تھیں، ندا کی لاہور میں پوسٹنگ تھی ،ندا کی نوکری لاہور میں ہونے کی وجہ سے پوری فیملی لاہور میں رہائیش پذیر تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری فیملی بدقسمت طیارے میں عید منانے کے لیے کراچی آرہی تھی۔طیارہ حادثے کی وجہ سے یہ سارا خاندان لاہور سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور ہوگیا اوراپنے خالق حقیقی سے جاملا

Shares: