کراچی کے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پر پابندی لگا دی ہے- صوبے بھر میں 6 سے 9 سیٹر والے تمام چنگچی رکشے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں- صوبے میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کے پاس اگر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر کاغذات نہ ہوں تو کارروائی کی جائے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کو 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں- یہ شکایات ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے متعلق ہیں- نوٹیفکیشن کے مطابق رکشوں کی فٹنس نہ ہونے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ایکسیڈنٹس کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں- محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ریجنل سیکریٹریز ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ۔