لاہور: بہت بڑے افسرکی چھٹی کیوں:کس خاتون کیاالزام لگایا:اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سابق سرکاری افسر خاتون نے حاضر سروس لیسکو افسر کو کھڈے لائن لگوا دیا، بلوں کی ریکوری کے لئے سابق ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو رعنا احمد کے گھر ٹیم جانے پر ایس ڈی او فیصل ٹاؤن طاہر ستار کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو ٹیم کمرشل پراپرٹی پر70 ہزار روپے سے زائد بل کی وصول کے لئے گئی تھی، رعنا احمد کے بھائی ڈاکٹر فیصل مسعود مرحوم کے کلینک کا بل واجب الادا تھا، لیسکو ٹیم کی جانب سے نادہندہ پراپرٹی کے بل کا پوچھا گیا جو رعنا احمد کو ناگوار گزرا اور وہ ایس ڈی او کے دفتر پہنچ گئیں.

ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی او نے بلوں کی ادائیگی پر کنکشن منقطع ہونے کا کہا جس پر سابق خاتون افسر نے برہمی کا اظہار کیا، ایس ڈی او کو ملنے کے بعد سابق ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلیٰ سطح پر شکایات درج کروا دی، شکایت درج ہونے پر ایس ڈی او فیصل ٹاؤن طاہر ستار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

Shares: