نامور گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب کے زریعے ساحر علی بگا کے ساتھ گایا ہوا نیا گیت وشملے ریلیز کیا. اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ خبریں آتی رہیں کہ آپ کے اور ساحر علی بگا کے درمیان چپقلش رہی جس کی وجہ سے آپ دونوں نے ایک ساتھ کافی عرصہ تک گایا نہیں. اس پر آئمہ بیگ ہو گئیں برہم اور بولیں کہ اس طرح کے سوالات آپ کو نہیںپوچھنے چاہیں اور سوشل میڈیا کی خبروں پر بالکل دھیان نہیںدینا چاہیے.ہم صحافیوں کی بہت عزت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ صحافی حضرات بھی ہماری عزت کریں
اگرایسا نہیں ہوا تو اب ہم چپ نہیں رہیں گے اور ہم بھی بولیں گے. آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے اس قسم کے سوالات بے حد برے لگتے ہیں جو کسی کی ذاتی زندگی یا پسند نہ پسند کے ساتھ جڑے ہوں. اس موقع پر ساحر علی بگا بھی آئمہ بیگ کے ساتھ موجود تھے تاہم وہ خاموش رہے اور انہوں نے صحافی کے اس سوال کا نہ جواب دیا اور نہ ہی آئمہ بیگ کے رد عمل ہر اپنا کوئی رد عمل ظاہر کیا. یاد رہے کہ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کے درمیان اختلافات کی خبریں چلتی رہی ہیں.