لاہور:چینلزپررزلٹ کیوں اورکون کس کے کہنے پرروک رہے ہیں:اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق ایک طرف ڈسکہ الیکشن اپنے آخری مراحل میں ہے اوردونوں بڑی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کررہی ہے اس اثنا میں ن لیگ کی طرف سے یہ پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ میڈیا چینلز پررزلٹ کوآنے سے روکا جارہا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق رزلٹ روکنے کا ہمیشہ الزام اداروں اورحکومتی مشنری کو دیا جاتا رہا ہے لیکن ڈسکہ کے پچھلے انتخاب اورآج کے انتخاب میں بہت سی اہم چیزیں سامنے آئی ہیں
ذرائع کے مطابق جسے سابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ مافیا کہہ چکے ہیں اس کی بھی بڑی ٹھوس وجوہات تھیں
بات ہورہی ہے کہ انتخابات کے نتائج کون روکتا ہے اورکس کے کہنے پرروکے جاتے ہیں توسنیئے اس میں ن لیگ ہی یہ کرداراداکررہی ہے ، میڈیا پراس قسم کی حرکت سرانجام دینے کے کچھ مقاصد ہیں
جن میں عوام الناس کویہ باورکرایا جائے کہ نتائج اس لیے روکے جاتے ہیں کہ ن لیگ کے مخالفین کو جتایا جائے، اس سے ن لیگ عوام کے دلوں میں اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرکے مخالف کی جیت کوقبول نہ کرنے کا درس دیتی ہے
دوسری اہم وجہ یہ ہےکہ اس سے ن لیگ یہ تاثردینا چاہتی ہے کہ ہم جیت رہے تھے تونتائج بدلنے کےلیے میڈیا کوروکا گیا
اس کی تیسری بڑی وجہ اورمقصد یہ ڈیزائن کیا گیا ہے نتیجہ جو بھی ہو اس کے بعد میڈیا کے ذریعے اس وجہ کو ایشو بناکررائے عامہ کی برین واشنگ کی جائے تاکہ ان کے ووٹ بینک پرفرق نہ پڑے
ن لیگی اہم ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس مقصد کے لیے ن لیگ اربوں روپے کی سرمایاکاری کررہی ہے
آج بھی انہیں مقاصد کے تحت یہ سب کچھ کیا جارہا ہے اورمختلف چینلز پرمختلف قسم کا سکرپٹ بھیج کرپراپیگنڈا کیا جارہا ہے
جہاں تک آج کے نتائج کا تعلق ہے معلوم ہونے کے باوجود غلط بیانی کی جارہی ہے ، آخری اطلاعات کے آنے تک پی ٹی آئی امیدوارکو ایک سو سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کے بعد برتری حاصل تھی لیکن سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا پرنوشین افتخارکی برتری دکھا کریہ آخرمیں ہارنے کی صورت میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ پی ٹی آئی امیدوارکوجتانے کے لیے نتائج بدلنے کے لیے نتائج روکے گئے
جبکہ یہ سرا سر جھوٹ اورپراپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں