آج آسٹریلیا کے اکثر اخبارات کے صفحات سیاہ شائع ہوئے یعنی اخبارات میں خبریں شائع نہیں کی گئی بلکہ انہیں سیاہ کر دیا گیا تھا۔
پاک بحریہ کے سربراہ کی آسٹریلیا میں منعقدہ سی پاور کانفرنس2019 میں شرکت
واضح رہے کہ آسٹریلوی اخبارات نے آزادی صحافت کے لیے ایک خاص مہم شروع کی ہے۔آزادی صحافت کے لیے شروع کی گئی مہم کو ’رائٹ ٹو نو ‘ یعنی معلومات کے حق کے نام سے چلائی گئی ہے۔اس مہم کے تحت آج آسٹریلیاکے تمام اخبارات کے صفحات سیاہ تھے۔
یہ مہم ملک میں آزادی صحافت کو محدود کرنے والی قانون سازی ‘نیشنل سیکورٹی لا’ کے خلاف احتجاج کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ مہم کا مقصد آسٹریلیا میں رازداری کی فضا کو فروغ دینا اور رپورٹنگ کو محدود کرنا ہے۔
آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا گیا
دریں اثنا ء’دی ایج‘ نامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس مہم میں ’نیوز کور‘، ’دی اے بی سی‘،’ نائن‘، ’ایس بی ایس‘، ’دی گارجین‘ اور صحافتی تنظیم ’دی میڈیا‘، ’انٹرٹینمنٹ اینڈ آرٹس الائنس‘ شامل ہیں۔
اسقاط حمل، آسٹریلیا میں نیا قانون پاس ہو گیا
یادرہے کہ یہ مہم رواں برس جون میں آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے ‘ اے بی سی’ کے دفاتر پر چھاپوں اور ’نیوز کور‘ کی خاتون صحافی انیکا سمیتھرسٹ کے گھر پر چھاپے کے بعد شروع کی گئی تھی۔