بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کوپاکستان کیوں نہیں آنے دیا جارہا،اہم وجہ اورحیران کردینے والی سامنے آگئی

0
37

کراچی:بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کوپاکستان کیوں نہیں آنے دیا جارہا،اہم وجہ مگرحیران کردینے والی سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق بنگلادیش نے جو وعدہ کیا وہ پورا نہ کرسکا، دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ ٹیم بھیجنے پر حیلے بہانے سے کام کیوں لے رہا ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کےمطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سکیورٹی نہیں بلکہ سیاست کی وجہ سےغیریقینی صورتحال ہے۔یہ بھی معلوم ہواہےکہ بنگلادیش بورڈ اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی میں جانے کی دھمکی کو پریشان کن قرار نہیں دیا، بنگلا دیش میں کچھ حلقے پاکستان کے دورے کے حق میں نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق جواصل وجہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ بھیجنے کی ہے وہ یہ ہےکہ پچھلے دورےمیں جب بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی توٹیم کے کھلاڑیوں کواس قدرپیاراورمحبت دی گئی کہ ان کوکہنا پڑا کہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کوپاکستان اپنا دوسرا گھرمحسوس ہوتا ہے،

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بنگالی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پاکستان میں دل لگ گیا تھا ،جن بنگالیوں کوکئی دہائیوں سے پاکستان سے نفرت کا سبق پڑھایا گیا جب ان کویہاں سے محبت ملی توبنگالی کھلاڑیوں نے کھل کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہارکیا تو یہ بات بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں بیھٹے ہوئے بھارت نواز اورپاکستان مخالف اہلکاروں کو گوارا نہ ہوئی ،

باغی ٹی وی اس حوالے سے پہلے بھی یہی حقائق بیان کرچکا ہےجن کی دو ماہ بعد بنگالی بورڈ نے تصدیق کردی ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ واپسی پرجب بنگالی کھلاڑیوں سے پاکستانی کھلاڑیوں کا رویہ پوچھا گیا تو بنگالی کھلاڑیوں نے یہ کہہ کرحیران کردیا کہ وہ توہمیں ایسے ملے جیسے دو بھائی یا خاندان بچھڑنے کے کئی سالوں بعد دوبارہ ملتے ہیں اوراپنی جزباتی محبت کا اظہارکرتے ہیں ،

یہ بات بھی قابل غور ہیں کہ دورہ پاکستان کے دوران ٹیم کے ساتھ آنے والے کچھ آفیشلز ایسے بھی تھے جو اسی چیز کی مانیٹرنگ کرنے آئے تھےکہ کہیں بنگالی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستانیوں کی محبت سے مرعوب تونہیں ہوتے؟یہی وجہ ہےکہ کچھ حلقوں نے بورڈ اراکین پر دورے کی مخالفت کے لیے دباؤ ڈالا اور بورڈ اراکین نے اجلاس میں پاکستان کے دورے کی کھل کر مخالفت کی،

خیال رہے کہ پی سی بی نے بنگلا دیش کو دو بار خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے جس میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلا دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جب کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے تاہم پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

Leave a reply