سینئراداکارہ بشری انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ویسے تو بہت ہی بااعتماد ہوں ساری دنیا جانتی ہے لیکن میں نروس ہو جاتی ہوں اس وقت جب مجھے کسی لڑکی یا لڑکے کو تھپڑ مارنے کے لئے کہا جاتا ہے. میں سکرین پر میکال ذوالفقار اور احسن خان جیسے ہیروز کو بھی تھپٹر مار چکی ہوں لیکن میں بہت سخت مزاج نہیں ہوں لیکن کبھی کبھی کرداروں کے لئے سخت مزاج بننا پڑتا ہے. میں نے بہت بار ڈائریکٹرز سے کہا ہے کہ تھپڑ مارنے والے سین کو تبدیل کریں لیکن ان کا ماننا ہوتا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا. میں چونکہ بطور ایکٹر کام کررہی
ہوتی ہوں لہٌذا میں خاموش ہوجاتی ہوں کیونکہ ڈائریکٹر کی بات تو ماننی پڑتی ہے. یاد رہے کہ بشری انصاری نے بارہا اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ انہوں نے ایک ڈرامے میں اپنی بہو کو تھپڑ مارا تو ان کی بیٹی نے ان سے شکایت کی اور کہا کہ آپ مار پیٹ کو پرموٹ کررہی ہیں بیٹی نےجب ایسی بات کہی تو بشری انصاری کا کہنا ہے کہ میں بہت شرمندہ ہوئی. بشری انصاری ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں لیکن آج کل وہ ڈراموں میں کم کم نظر آتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کردار میری پسند کے آفر نہیں ہو رہے.