واشنگٹن:اسرائیل پرتنقید کرنے کی جرات کیوں ؟ فلسطینیوں کی حمایت پر امریکی صحافی ملازمت سے برطرف ،اطلاعات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک خاتون صحافی کو فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کردیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس سے وابستہ 22 سالہ ایملی ولڈرز اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ایملی کو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر نکالا گیا۔
خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ ان کی جن پوسٹس پر یہ کارروائی کی گئی ہے وہ اس وقت کی ہیں جب وہ زیر تعلیم تھیں، وہ پوسٹس فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف تھیں، تاہم وہ اب بھی ان پوسٹس پر نادم نہیں۔ایملی کو ادارے سے وابستہ ہوئے صرف 3 ہفتے ہی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پربمباری کی حمایت کی اورساتھ ساتھ فلسطین کی حمایت کرنے والے ممالک کے خلاف اپنے رویے بھی غیرمناسب رکھے ،، امریکہ ہی نے سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کرایا اورامریکہ ہی نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام کوجائزقراردیا تھا