متنازعہ ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس ہندوستان میں سب سے زیادہ مقبول اور دیکھے جانے والے ریئلٹی شوز میں سے ایک ہے۔ یہ شو 2006 میں شروع ہوا اور گزشتہ 14 برس سے سلمان خان اس کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں. اس شو کےلئے مختلف شخصیات کو شو میں شرکت کرنے کےلئے رابطہ کیا جاتا ہے. اداکار و ماڈل ڈینو موریا کو اس شو میں بطور پارٹیسپینٹ شریک ہونے کے لئے آفر کی ، لیکن انہوں نے ہر بار آفر کو رد کر دیا. ڈینو نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے بگ باس میں بطور پارٹیسپینٹ شریک ہونے کے لئے کافی آفرز ہوئیں لیکن میں‌ نے ہر بار اس لئے انکار کیا کیونکہ میٰں نہیں‌چاہتا کہ میں بطور پارٹیسپینٹ اس شو میں شریک ہوں ،

ہاں اگر مجھے سلمان خان کی جگہ دی جائے تو میں اس شو کا حصہ بن سکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ویسے بھی میری میرے کام میں‌ہی بہت زیادہ مصروفیت ہے اسلئے میں ایسا کوئی شو کر ہی نہیں سکتا. یاد رہے کہ ڈینو موریا بھارت کے معروف ماڈل ہیں ان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے فلمسازوں نے ان کو فلمیں بھی آفر کیں ان کی بےپاشا باسو کے ساتھ بڑی سکرین پر جوڑی کو بہت زیادہ سراہا گیا.تاہم کافی عرصے سے یہ بڑی سکرین سے غائب ہیں.

Shares: