اسلام آباد: بلاول کے عشائیہ میں حمزہ کوکیوں بلایا؟مریم نوازنے شرکت نہ کرکےشبہات کو یقین میں بدل دیا،اطلاعات کے مطابق رات پیپلز پارٹی کا عشائیہ، فضل الرحمان اور حمزہ شہباز سمیت دیگر نے شرکت کی ہے لیکن دوسری طرف مریم نواز کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ انہوں‌ حمزہ شہبازکوبلانے پرشرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ویسے تو بظاہر مریم نواز کی طرف سے یہ تاثردیا گیا کہ وہ حمزہ شہبازکی رہائی پرخوش ہیں‌لیکن وہ ان کی سیاست میں سرگرمیوں پرخوش نہیں ہیں‌،

ادھر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، رانا ثنااللہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

عشائیے میں حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔

عشائیے میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے بھی شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔

Shares: