لاہور:لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے بانی سربراہ الطاف حسین پر برطانوی عدالت کی طرف سے معصوم عن الخطا قراردینے کے حوالے سے معروف صحافی مبشرلقمان نے اس کے آئینی اور تکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا ہے
اس حوالے سے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ چونکہ الطاف حسین کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف نفرت اور منفی پراپیگنڈہ کرنے میں کوئی کسر روا نہیں رکھی لیکن اس کے باوجود اگر برطانوی عدالتیں ان کو معصوم عن الخطا قراردیتی ہیں تو کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہے
Altaf Hussain Verdict By Court NoT Guilty on Hate Seech@MurtazaViews on #KharaSach with @mubasherlucman #AltafNotGuilty #altafhussain #JournalismIsNotACrime #mohsinbaig #سلیکٹڈ_ایک_عذاب #imrankhan #PTIGovernment @ImranKhanPTI @naveedsheikh123 pic.twitter.com/fkxkAX8U9O
— Team ML (@TeamLucmanML) February 16, 2022
اس سلسے میں انہوں نے لندن میں موجود سینیئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو کی اور ان سے پوچھا کہ الطاف حسین کو معصوم عن الخطا قراردینے کی بڑی وجہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ برطانوی عدالتیں ثبوت مانگتیں اور ویسے بھی ٹائٹل آف ایپلیکیشن یہ تھا کہ الطاف حسین کی تقریروں سے دہشت گردی کو تقویت ملتی ہے تو اس پر عدالت نے کہا کہ کوئی
ثبوت پیش کریں
مرتضیٰ علی شاہ بتاتے ہیں کہ عدالت نے تمام الزاامات کا جائزہ لیاا اور جب مدعی کی طرف سے دہشت گرد قراردینے کی ٹھوس وجوہات پیش نہ کی گئی تو عدالت نے ان کو بری قرار دیا