عوام کوریلیف کیوں دیا؟وزیراعظم عمران خان نے سچ سچ بتادیا

0
33

اسلام آباد: عوام کوریلیف کیوں دیا؟وزیراعظم عمران خان نے سچ سچ بتادیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے پٹرول،ڈیزل اوربجلی پرسبسڈی دینے کے قابل ہوئے۔سخت محنت کے بعد اب قومی ادارے صیح ٹریک پرچلنا شروع ہوئے تو ملکی معیشت سنبھلنے لگی جس سے ملک وقوم کو فائدہ پہنچنا شروع ہوگیا

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے پٹرول،ڈیزل اوربجلی پرسبسڈی دینے اورعوام کوریلیف دینے کے قابل ہوئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے فروری کے ریونیو 441 ارب کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔ایف بی آر کے ریونیو میں 28.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ اضافہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے88 نئے رجسٹریشن مراکز کھول کر اپنی رسائی کو بڑھایا ہے۔نئے مراکز ان تحصیلوں میں کھولے گئے جہاں پہلے کوئی نادرا سینٹر موجود نہیں تھا۔

بلوچستان میں 13، سندھ میں 23 اور کے پی کے میں 16 نئے نادرا مراکز کھولے گئے۔گلگت بلتستان میں 11، پنجاب میں 11، آزاد کشمیر میں 12 اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک نیا سینٹر کھولا گیا ہے۔

 

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان پر عمل نہ ہونے کی وجہ آگے نہیں بڑھ سکے، طاقتور کو معافی اور کمزور کو سزا دینے والا معاشرہ ختم ہو جاتا ہے، جس قوم میں انصاف نہ ہوتا ہو تباہ ہو جاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک فلاحی ریاست بننا تھا، ہم نے اسلامی اصولوں پر پاکستان کو کھڑا کرنا تھا، جس نظریے کے تحت پاکستان بنا تھا ہم اس پر نہیں چلے، جو قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، جو انسان نظریے سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے، جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ تباہ ہو جاتی ہے، جو قوم طاقتور کو چھوڑ کر کمزور کو سزا دے وہ تباہ ہو جاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کئی سال تک دنیا کی امامت کی، بلاسود قرضوں کا پروگرام بہترین منصوبہ ہے، 45 لاکھ خاندانوں کو اس پروگرام میں لے کر آئے ہیں، رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا کل افتتاح کر رہا ہوں

Leave a reply