پشاور:کیاشوال کا چاند واقعی نظرآگیا تھا؟چاند دیکھنے والوں نے قسمیں کیوں کھائیں؟اہم حقائق سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں شوال کے چاند کے نظرآنے یا نہ آنے کا مسئلہ جہاں ایک طرف شدت اختیارکرگیا ہے وہاں دوسری طرف چاند دیکھنے والے بھی میدان میں آگئے ہیں
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چاند دیکھنے والوں نے اس حوالے سے کوئی زبانی یا مفروضے کی بنیاد پربات نہیں کی بلکہ اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد پھراس بات پرقائم رہتے ہوئے حلف بھی دیا
اس حوالے سے باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ خبیرپختونخواہ میں چاند دیکھنے والے زونل دفتر میں پہنچے اورپھروہاں علما کی موجودگی میں اس بات کا حلف دیا کہ انہوں نےاپنی آنکھوں سے چاند دیکھا ہے ،
اس سلسلے میں ان حقائق اوردستاویزات کے ساتھ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بادشاہ مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیرآزاد نے باغی دفتر تشریف لائے اورپھربعض لوگوں کے شکوک وشبہات کے مدلل جوابات بھی دیئے
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بادشاہ مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیرآزاد نے اس موقع پرباغی ٹی وی کی رپورٹنگ پرخراج تحسین بھی پیش کیا
اہل وطن بھی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر بول اٹھے
چاند کے حوالے سے حقیقت بھرے انکشافات سامنے آگئے pic.twitter.com/b5ScOIWrCF
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 15, 2021
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے زونل دفتر آنے والے افراد نے وہاں حلفیہ بیان دیا اورساتھ اس بات کا بھی اقرارکیا کہ وہ سچ بول رہےییں اورجھوٹ کا سہارا نہیں لے رہے ،
شوال کا چاند دیکھنے والوں نے حلف اٹھاکربتایا کہ مفتی منیب سچے یا پھرکے پی اوربلوچستان کے وہ مسلمان جنہوں نے چاند دیکھا pic.twitter.com/YxMRG9TFEu
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 15, 2021
ادھر رویت ہلال کمیٹی کے ذرائع کے مطابق نہ صرف ان سے حلف لیا گیا بلکہ ان کی شہادتوں کی ویڈیوز بھی تیار کی گئیں تاکہ وہ ریکارڈ کا حصہ رہیں اورشہادت دینے والے اپنے موقف
پر بعد میں بھی قائم رہیں
شوال کا چاند نظرآیا کے نہیں :چاند دیکھنے والوں نے سچ سچ بتایا pic.twitter.com/g7Qj3DztKZ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 15, 2021
پھر ویڈیوز ہی نہیں بلکہ چاند ددیکھنے والے افراد سے حلف نامے پردستخط بھی لیئے گئے ہیں تاکہ وہ وقت ضرورت اپنی شہادت کے معاملے پراپنے موقف کے مطابق موجود رہیں ،
اس حوالے سے کے پی سے زونل رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا احسان الحق نے شہادت دینے والوں کواپنے پاس بلا کران کی تصدیق کی اورپھرتصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ان شہادتوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے
کراچی میں بیٹھے مفتی منیب سچے یا پھر کے پی اوربلوچستان سمیت ملک کےدیگرحصوں کےوہ مسلمان سچےجنہوں نے شوال کا چاند دیکھا اورپھراس پرقسم بھی کھائی pic.twitter.com/NXDg987cZA
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 15, 2021
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ شیخ الحدیث مولانا احسان الحق نے چاند دیکھنے والوں کے سارے کوائف بھی اپنے سامنے رکھے اورپھران سے فردا فردا چاند دیکھنے کے حوالے سے ان کا بیان بھی لیا
ادھر ان ویڈیوز کے منظرعام پرآنے کے بعد شکوہ کرنے والوں کو بہت زیادہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے ، کیوں کہ چاند دیکھنے والوں نے حلفا اس بات کا اقرار کیا ہے اورجب حلفا اقرار یوگیا توپھراس روح گردانی کرنی بھی گناہ ہوتا ہے
یاد رہےکہ 29 رمضان المبارک کوملک بھر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ساتھ زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی چاند دیکھنے کے لیے ہمہ تن مصروف تھیں
پوری قوم چاند کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے اوراعلان کے منتظرتھے اورپھرایسے ہی کہ گئے رات مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا اور یہ بھی خوشخبری سنادی کہ جعمرات کو پاکستان بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت بدھ کو منعقد ہوا تھا ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور نیو کوہسار بلاک میں ہوا اور اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئےتھے
زونل کمیٹیوں کا جلد ختم ہو گیا تھا لیکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں پر طویل بحث کی گئی جس کی وجہ سے رات 11 بجے تک اعلان نہیں کیا جا سکا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رات ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، بہت سی جگہوں پر مطلع ابرآلود تھا، جن مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور، سندھ کا علاقہ میرپور اور دیگر مختلف مقامات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہو گی اور کل ان شااللہ عیدالفطر کا دن ہو گا۔
انہوں نے عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چمن اور پشاور کی زونل کمیٹیوں اور ذمہ داروں نے وہاں آنے والے لوگوں کی شہادتوں کو دیکھا اور پھر اس کے بعد فیصلہ ہمیں پہنچایا جو میں نے آپ کے سامنے رکھا ہے
یاد رہے کہ اس فیصلے سے پہلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سامنے زونل رویت ہلال کمیٹیوںکے فیصلوں کوپیش گیا گیا تھا جس میں چاند دیکھنے والوںکے نام پتہ ، ان کے ٹیلی فون نمبرز اورایسے ہی ان کے ویڈیوز بیانات جوحلف کی صورت میں ساتھ لف تھے