اسلام آباد:ہم آپ کےدشمن کیوں بنے؟اپوزیشن نے اسد قیصرکووجوہات بتادیں ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم بتاتے ہیں کہ ہم آپ کے دشمن کیوں بنے اورعدم اعتماد کی تحریک کیوں لا رہے ہیں؟
اس مراسلے میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے ، اس کے بعد یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر حملہ کیاگیا
اس مراسلے میں کہاگیاہے کہ جن ممبران قومی اسمبلی نے ہلڑبازی کی ان پرپابندی لگانے کا فیصلہ یکطرفہ ہے
لیڈر آف دی ہاوَس معاملے کے ذمہ دار ہیں، مراسلہ اپوزیشن نے اسپیکر کی غیر جانبداری پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر ایوان چلانے کی اہلیت کھو چکے ہیں ،اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں
یہ بھی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تین بار اجلاس کی کارروائی کو معطل کیا گیا ،پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایسا حملہ کیا گیا