پاکستانی طلباکے لیے مشکلات کیوں ؟ زلفی بخاری نے چینی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھا دیا

0
38

اسلام آباد:پاکستانی طلباکے لیے مشکلات کیوں ؟ زلفی بخاری نے چینی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھا دیا ، اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری نے چین میں زیرتعلیم طلبا کی پاکستان سے واپسی میں درپیش شکایات کا نوٹس لے لیا۔

پاکستان میں پھنسےطلبا کے ویزوں کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانےکافیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں زلفی بخاری نے وزارت اوورسیز کو ہنگامی بنیادوں پر طلبا کامعاملہ حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینےوالےطلباکےسفری انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

زلفی بخاری کی ہدایات پر وزارت اوورسیز کےحکام معاملہ کےحل کیلئےمتحرک ہوگئے ہیں اور وزارت خارجہ میں ڈی جی چین اور متعلقہ محکموں سےمشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پر طلبا کوائف کے اندراج کیلئےفارم اپ لوڈ کر دیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نےطلبا سے بلاتاخیر کوائف کے اندراج کی اپیل ہے۔

زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین واپسی کے خواہشمند طلبا لنک پر اپنی تفصیلات کا اندراج کروائیں، حل طلب ویزا کے معاملات متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے حکومت تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانےکیلئےہر ممکن کوشش کرے گی۔

Leave a reply