لوگ شہازشریف سے محبت کیوں کرتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی

لاہور:نوگ شہازشریف سے محبت کیوں کرتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں‌شہبازشریف کے شعبدے بازیوں کے حوالےسے ایک نیا ڈرامہ سامنے آیا ہے ،

یہ کہانی کیا ہے اوراس کے بارے میں‌ کس نے پہلے انکشاف کیا یہ بھی بڑی دلچسپ بات ہے،وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ شہبازشریف کروڑوں کی گھڑی پہن کربات کرتے ہیں مہنگائی کی شرم آنی چاہیے ، قوم کے پیسوں سے اتنی مہنگی گھڑیاں خریدی گئی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گھڑی سے متعلق دعوؤں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مسلم لیگ ن کےصدرکےترجمان ملک محمد احمد خان نےکہاہے کہ شہباز شریف نے اپنے والدمیاں محمد شریف کی دی ہوئی گھڑی پہن رکھی ہے اور شبلی فراز کا شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سےمتعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مذکورہ گھڑی مرحوم میاں محمد شریف نے 70 کی دہائی میں جرمنی سےخریدی تھی، اس وقت اس کی مالیت 2 ہزار روپے تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دروغ گوئی کی بھی حدہوتی ہے، عقیدت اور لگاؤکی وجہ سے شہباز شریف نے 50 سال سے یہ گھڑی پہن رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج جھلک ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار کس کارکردگی کی بنیادپرعوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر شبلی فراز نے شہباز شریف کی گھڑی کو کروڑوں کی قرار دیا تھا اور کہا تھاکہ ’ایک، ایک کروڑ اور دس، دس کروڑ کی گھڑی پہن کر آپ کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے‘۔

Comments are closed.