فلم "درج” پر پابندی کی وجہ پتہ چل گئی

0
65

معروف اداکار و ڈائریکٹر شمعون عباسی نے ان کی آنے والی فلم پر پابندی کی تصدیق کر دی ہے.

شمعون عباسی کے مطابق فلم کو سندھ اور پنجاب سینسر بورڈز سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل چکا تھا جو ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں لیکن سینٹرل بورٖڈ نے بغیرکوئی وجہ بتائے فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی ہے اور پابندی لگانے لے لیے انہوں نے کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی۔

https://www.facebook.com/145113979161887/posts/1021539141519362/

مداحوں کے سوالات پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ جب تک کوئی نوٹس جاری نہیں ہوتا تب تک فلم ’’ دُرج‘‘ پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔ تاہم شمعون پرامید ہیں کہ سینسر بورڈ اس معاملے میں ان کی مدد کر سکیں.

شمعون عباسی نے مزید بتایا کہ فلم کا ٹریلر بھی پاکستان سمیتھ دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے. اور مداح بہت اچھا ریسپونس کر رہے ہیں. فلم کا پاکستانی مداحوں کے علاوہ بھارتیوں، ناروے، انڈونیشیا سمیتھ کئی ملکوں کے مداحوں کو انتظار ہے.

Leave a reply