ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ میرا خلیل الرحمان قمر کے ساتھ بہت اچھا تعلق رہا ہے ، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا، وہ سکرپٹ بہت اچھا لکھتے ہیں. لیکن میرا اختلاف ان سے تب شروع ہوا جب انہوں نے ماروی سرمد کےساتھ نیشنل ٹی وی پر بدتمیزی کی اور میںنے صرف ایک ٹویٹ کیا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اس کے بعد انہوں نے کچھ انٹرویوز میں میرے خلاف بات کی . خلیل الرحمان کی سوچ اور زبان سے اب مجھے اختلاف ہے. عفت عمر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عریانی اور فحاشی تو ڈراموں میں نہیں دکھائی جا رہی لیکن ہم ایسے موضوعات کو بار بار دکھا رہے ہیں جن کو دکھانے کا فائدہ نہیں ہے. میں یہ نہیں کہتی کہ جو کچھ دکھایا جا رہا ہے ایسا سوسائٹی میں
نہیںہوتا یقینا ایسا ہوتا ہو گا لیکن کب تک ہم ایک لڑکا اور دو لڑکیوں کی محبت کی کہانیاں دکھاتے رہیں گے. دنیا اور سوسائٹی میں اور بھی بہت سارے مسائل ہیں لیکن صرف ایسے موضوعات کو ہی کیوں دکھایا جا رہا ہے جن سے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں. عفت عمر نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ عریانی یا فحاشی دکھائی جا رہی ہے، ہر کسی کا فحاشی کا اپنا ایک سٹینڈرذ ہے کسی کے نزدیک تو عورت کی آنکھ نظر آنا بھی فحاشی ہے میرے نزدیک ایسا نہیں ہے.








