سابق بھارتی فوجی میجر (ر) گوراو آریا جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں پریشان نظر آ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق ، اہم انکشاف

سابق بھارتی فو جی نے ایک ٹویٹ میں اپنی پریشانی کی وجہ بھی بیان کر دی ہے۔ میجر (ر) آریا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اگر پاکستانی ریاست پسند نہیں کرتی تو پاکستان کی معمول کی ٹی وی نشریات درمیان میں روک دی گئیں۔

میجر نے مزید لکھا کہ فضل الرحمن کی براہ راست پریس کانفرنس کو درمیان میں روک دیا گیا۔ یہی چیز مریم نواز اور زرداری کے لیے بھی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف صحافی اور ٹی وی پروگرام کھرا سچ کے اینکر مبشر لقمان نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے محتاط تخمینے لگا کر جو حقائق قوم کے سامنے پیش کیئے تھے وہ اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں رہے۔پاکستانی عوام سب جان چکی ہے۔

نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

اپنی تحقیقاتی رپورٹ میںمبشر لقمان نے انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق مولانا کے اس مارچ پر مجموعی طور پر 10 ارب روپے خرچ آئیںگے ، ان اعدادوشمار کے بعد اب ہر ذی شعور یہ تو ضرور سوچنے پر مجبور ہوگا کہ آخر اتنی خطیر رقم مولانا کو کون دے رہا ہے ۔

مولانا فضل الرحمنٰ نے ’’دھرنا‘‘ اور’’ اسلام آباد لاک ‘‘ کا پرو گرام موخر کردیا

آخر کوئی تو ہے جو مولانافضل الرحمن کو سپورٹ کررہاہے ، قوم ضرور پوچھے گی کی اتنی خطیر رقم کی منی ٹریل دی جائے ، قوم حساب مانگے گی اور ادارے حساب کتاب لگا کر حقیقت قوم کے سامنے رکھیںگے پھر سب حقیقتیں کھل جائیںگی کہ پاکستان میں آزادی مارچ کے نام پر مذہبی انتہا پسندوںکو اربوں روپے جہاں جہاں سے آتی ہیں۔

Shares: