انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی، بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا؟

0
46
ML

انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا اپنے ولاگ میں کہنا ہے کہ "ہمارے کرکٹ بورڈ کے صدر جیسے رمیز راجا تھے کا دل کرتا ہےکہ انڈیا چینلز میں نوکریاں کرتے رہیں اور ان کے پے رول پہ رہیں۔ اور پھر وہ باتیں کرتے ہیں کہ ہم نے پاکستان کی ٹیم کو کھلانا ہے تو جب ان کو کوئی کہتا ہے کہ یہ نہیں کرنا تو وہ بھیگی بلی بن کر بیٹھ جاتے ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایک بات ہمیں سمجھ لینی چاہیے کہ سپورٹس میں بائیکاٹ نہیں چلتا یا تو پھر ایسا ہو کہ پوری دنیا نے بائیکاٹ کیا ہو جیسے روس اولمپکس کو کیا یا پھر آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ فلاں ملک میں سیکورٹی بارے خطرہ ہے پھر جو میزبان ملک ہے اس کو چاہیئے کہ وہ تسلی کرے.”


مبشر لقمان کے مطابق "اب اگر میڈیا کی بات کریں تو وہ یکطرفہ ہے جیسے پاکستان کا میڈیا انڈیا کے خلاف بات کرے گا اس سب سے نقصان کس کا ہو رہا ہے دونوں طرف کی عوام کا ہورہا کیونکہ بھارت کیخلاف بات کرنے سے ریٹنگ آتی ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں تو اب سارے کھیل تقریبا ختم ہو گئے ہیں سوائے کرکٹ کے اور کچھ رہا ہی نہیں ہے.”

سینئر اینکرپرسن کا یہ بھی کہنا تھا "پاکستان کے بریج فیڈریشن کا ایک بڑا کمال رہا ہے کہ انہوں نے پچھلے مہینے 23 چیمپین شپ شروع کی یہ ایشیا کی چیمپئن شپ تھی اس میں گیارہ ممالک کھیل رہے تھے حسب عادت انڈیا نے بائیکاٹ کیا میں نے بطور صدر یہ نہیں کیا کہ ان کے جو سپورٹس بورڈ تھے ہمارے جو ہائی کمشنر تھے کو میں نے سب کو سمجھایا اور درخواست کی کہ آپ آئیں گے تو آپ کا بھی فائدہ ہے اور ہمارا بھی لہذا ہم نے ایسا ماحول فراہم کیا کہ انڈیا والے بھی آئے اور چھٹی کے دن بھی پاکستان ہائی کمیشن کھلا رہا اور کام ہوتا رہا ۔”

مبشرلقمان کے مطابق "انڈین ہائی کمیشن نے مجھے افطاری پہ بلایا تو میں نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ آپ کی ٹیم آ رہی ہے لیکن کرکٹ ٹیم کیوں نہیں آتی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ کرکٹ کو لیتے ہیں تجارت کے طور پر اور اسے ہم کھیل میں شامل ہی نہیں کرتے کیونکہ بھارت میں کرکٹ ان کے لیئے ریوینیو ہے جبکہ تجارتی انڈسٹری ہے.

انہوں نے کہا کہ ہمارا میچ شروع تھا اس دوران 9 مئی عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا اور عمران خان گرفتار ہوگئے لہذا 9 مئی کے حالات کی وجہ سے انڈین ہائی کمیشن نے کہا کہ ہماری ٹیم واپس چلی جائے لیکن ہم نے انہیں تسلی دی اور کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے جبکہ آپ کی ٹیم کو کوئی بھی مسئلہ نہیں ہوگا. دوسری جانب بھارتی میڈیا بھی لگا ہوا تھا.

مبشر لقمان نے کا کہنا تھا کہ "سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی سی بی یعنی پاکستان کرکٹ بورڈ کیا کر رہا ہے ہم انڈین کرکٹ بورڈ کے پاس نہیں جاتے لیکن ہم آئی سی سی کو تڑیاں دیتے رہتے ہیں جس سے نقصان ہمارا ہی ہو رہا ہے لیکن انڈیا میں ہر قسم کی کرکٹ ہو رہی ہے اب اگر اس مسئلے کو حل کرنا ہے تو چئیرمین پی سی بی کو اپنی انا کو بالائے طاق رکھنا ہو گا اور وہ بھارت جائیں جبگہ اگر کہیں کمی ہے تو فارن آفس کو استعمال کریں تاکہ کھیل کا یہ مسئلہ ہو.

Leave a reply