واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے بروز سوموار امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ، اس ملاقات کی شہ سرخی یہی تھی کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی،
لیکن اس آفر کے باوجود مریم نواز نے حکومت محالف موقف اپنایا کہ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی آفر کرنا خوش آئند ہے لیکن مسئلہ کشمیر پہ بات وزیراعظم عمران خان کو کرنی چاہیے تھی جو انہوں نے نہیں کی،
یہ بات مریم نوز نے مشہور صحافی سلیم صافی کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیا جس میں سلیم صافی نے عمران ٹرمپ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا.
کشمیر پر بات پاکستان کی طرف سے آنی چاہیے تھی۔ جواب کے طور پر نہیں! https://t.co/c0Q87Ho1co
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 23, 2019