اسلام آباد: مولانا ہمیں کیوں مروانا چاہتے ہیں !جے یو آئی کے اراکین کا استعفے نہ دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے منتخب اراکین اسمبلی و سینیٹ نے استعفے دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے کچھ اراکین نے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا جبکہ کچھ اس معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جے یو آئی کے اراکین نے ابھی تک استعفے نہیں دیے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے ارکان اسمبلی کی طرف سے استعفے دینے سے انکار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل رحمان کو اپنی جماعت کے استعفے ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔
پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ’فضل الرحمان کاچہرہ صاف بتارہاتھا کہ وہ ہارا ہواشخص ہے، وہ سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں، اپنے جائیدادوں کے سوال پر اداروں کو نشانہ بناتے ہیں‘۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ ’مولاناکہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کے اراکین کے استعفے موصول ہوگئے ہیں مگر انہیں اپنی جماعت کے استعفے ابھی تک موصول نہیں ہوئے‘۔
قبل ازیں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے اراکین نے اپنی قیادت کے پاس استعفے جمع کرادیے ہیں۔