بھارتی فوج میں خواتین کوافسربھرتی کیوں نہیں کرسکتے ، مودی سرکارنے سپریم کورٹ میں خطرناک حقائق پیش کردیئے

0
47

نئی دہلی :بھارتی فوج میں خواتین کوافسربھرتی کیوں نہیں کرسکتے ، مودی سرکارنے سپریم کورٹ میں خطرناک حقائق پیش کردیئے،اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج میں خواتین کواعلیٰ تعلیم یافتہ اوربڑے عہدوں کے لیے اہل ہونے کے باوجود افسران کیوں بھرتی نہیں کیا جاتا، مودی سرکار نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ہوش ربا حقائق پیش کرکے بڑوں بڑوں کے ہوش اڑا دیئے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اصل میں بھارتی فوج میں بھرتی اعلیٰ‌تعلیم یافتہ خواتین کی طرف سے سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی گئی تھی کہ اہل ہونے کے باوجود انہیں افسران کے عہدے پرتعینیات نہیں کیا جاتا، خواتین کی طرف سے یہ عرضی بھی پیش کی گئی تھی کہ اگرہمیں انتا زیادہ حقیرسمجھا جاتا ہے توپھرہمیں کہہ دیا جائے ہم فوج کی نوکری کوجوتے کی نوک پررکھتی ہیں

ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ میں اس دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ فوج میں خواتین نے نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں‌ لیکن ااس کے باوجود خواتین کو حقارت کی نظرسے دیکھا جاتا ہے،

اس کے جواب میں مودی سرکارکی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے سپریم کورٹ کا بتایا کہ پہلی وجہ تو یہ ہےکہ مرد خواتین افسران کا حکم نہیں مانتےاورخواتین افسران کو بری نظرسے دیکھتے ہیں‌

دوسری وجہ یہ بیان کی گئی کہ بھارتی فوج میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی بہت زیادہ کی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے فوج میں خواتین کا وہ مقام نہیں‌جس کی وجہ سے ان کوعہدے دیئے جائیں‌

تیسری وجہ یہ بتائی گئی کہ بھارتی فوج جسمانی اوردماغی صحت کے حوالے سے بھی بہت کمزور ہیں اس لیے ان کو افسران بھرتی نہیں کیا جاسکتا

Leave a reply