تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں :وجہ سامنے آگئی

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں :وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔اورآج منگل لے سعودی حکام نے تیل کی پیدوار کم ہونے کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیےاہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے اور برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں اس کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی ہے جو کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل تیل کی مئی کے مہینے میں‌ قیمت 71.38 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جو 8 جنوری 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں اپریل کے لیے 1.60 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 67.98 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جو اکتوبر 2018 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔

Comments are closed.