پنجاب کےلوگوں کوابھی تک صحت کارڈ کیوں نہیں دیئے: وزیراعظم برہم

0
91

لاہور:پنجاب کے لوگوں کوابھی تک صحت کارڈ کیوں نہیں دیئے:وزیراعظم برہم،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈز کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس لیا گیا اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم اس پرسخت ناراض بھی ہوئے

ذرائع کے مطابق آج وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، صوبائ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس کو پنجاب کی صوبائی کابینہ کی جانب سے حال ہی میں صوبے کی 100 فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کی منظوری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

اجلاس کو پنجاب کی سو فیصد آبادی کو اس سال کے آخر تک ہیلتھ کارڈ کی فراہمی میں اب تک ہونے والی پیش رفت، اور اہداف کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

اس مالی سال کے اختتام تک پنجاب کے 7 اضلاع کی مکمل آبادی کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کر دی جائے گی جبکہ دسمبر 2021 تک پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلتھ کارڈز کی فراہمی کر دی جائے گی

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں عوام الناس کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات میں پیش رفت کوتیز کرنے پرزاور دیا اور کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بد قسمتی سے ماضی میں صحت کے نظام میں غریب طبقے کے تحفظ پر توجہ نہ دی گئی۔ ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کی بدولت غریب اور مستحق افراد صحت کی معیاری سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے

Leave a reply