ڈرامہ سیریل بے بی باجی ًمیں سنیتا مارشل نے ایک اہم کردار نبھایا ہے اس کردار کولیکر اداکارہ کافی پرجوش ہیں انکا کہنا ہے کہ میں نے اس ڈرامے میں ایک چہیتی بہو کا کردار ادا کیا ہے، جسے دیکھنے والے بہت پسند کریں گے. انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ایک ایسا کردار کرنے کو ملا ہے جو کرکے میرا دل خوش ہو رہا ہے.
بے بی باجی‘ کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے، کچھ چیزیں سیریس ہیں اس کے ساتھ ساتھ مزاحیہ پہلو بھی ہیں آپ کو ڈرامہ دیکھ کر بہت مزہ آئے گا۔اداکارہ نے کہا کہ میں گھر میں چہیتی بہو ضرور ہوں لیکن اپنے شوہر کی محبت اور چاہت سے محروم ہوں، انہوں نے کہا کہ اس کردار کو کرنا چیلنجنگ تھا . بہت ساری ایسی لڑکیاں
ہوتی ہیں جو اپنے شوہر کی محبت سے محروم ہوتی ہیں. مجھے ان فیلنگز کو دکھانا تھا میں نے پوری کوشش کی ہے امید ہے کہ شائقین ضرور پسند کریں گے. یاد رہے کہ بے بی باجی کو منصور احمد خان نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکٹ تحسین خان نے کیا ہے. سنتیا مارشل کے علاوہ اس میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر نے اہم کردار ادا کئے ہیں . ڈرامے کی پوری کاسٹ کافی پر امید ہے ان کا کہنا ہے کہ اسکی کہانی سے ہر بندہ خود کو قریب محسوس کریگا .