ملتان میں بلاول بھٹو کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کیوں؟حلیم عادل شیخ کوجواب دے دیا گیا

0
40

کراچی :ملتان میں بلاول بھٹو کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کیوں؟حلیم عادل شیخ کوجواب دے دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیارے کی ملتان ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ سے متعلق سندھ اسمبلی میں‌ لیڈرآف دی اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی طرف سے مطلوب معلومات فراہم کردی گئی ہیں‌

پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے اس حوالے سے جاری سرکلر میں لکھا گیا ہے کہ چار جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد لے جانے والے طیارے نے ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

 

 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نجی طیارے پر کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔

اس طیارے میں بلاول بھٹو ، سید ناصر شاہ ، سعید غنی ، جنید سلیم ،بابرممتاز، رحیم نواز اوروزیرعباسی شامل تھے

جب طیارے نے لینڈ کیا تھا تو اس وقت یہ بتایا گیا کہ طیارے میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے اس لیے ہنگامی طور پرطیارے کو ملتان ایئر پورٹ پراتارلیا گیا ہے

حلیم عادل شیخ کوپاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے ساری معلومات فراہم کردی گئی ہیں‌

Leave a reply