پرواز کا روٹ تبدیل کیوں کیا؟نارووال کےرہائشی خالد محمودکاپی آئی اے کولیگل نوٹس

لاہور: پرواز کا روٹ تبدیل کیوں کیا؟نارووال کےرہائشی خالد محمودکاپی آئی اے کولیگل نوٹس ،اطلاعات کے مطابق نارووال کے ایک مسافر جہنون نے چند دن پہلے پی آئی اے پر سفرکیا تھااب اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پی آئی اے کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے

اس حوالے سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مسافرخالدمحمود نےپی آئی اے انتظامیہ کو 5 کروڑ روپےہرجانہ اداکرنے مطالبہ کیا ہے ، کیا پی آئی اے اتنی بڑی رقم ہرجانےکے طور دے دے گی یا پھرحسب روایت یہ لیگل نوٹس بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے گا، فی الحال اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا

 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو بھیجے جانے والے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور پہنچنے والی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا۔ جس کی وجہ سے اسے اور اس کے گھروالوں کو پرواز کا روٹ تبدیل کرنے پرپریشانی کا سامنا کرنا پڑا

شہری نے پی آئی اے انتظامیہ ،ایم ڈی پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کونوٹس میں فریق بناتے ہوئے کہاہے کہ چونکہ پی آئی اے نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ زیادتی کی ہے جس کا ازالہ صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہےکہ پی آئی اے اپنے غلط رویے اورعہد کی خلاف ورزی اور اس کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ زیادتی کے ہرجانے کے طور پر 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے ورنہ یہ معاملہ بہت آگے جاسکتاہے جس کا نقصان بلا شبہ پی آئی اے کو ہی ہوگا

Comments are closed.