والٹن ایئرپورٹ پرورلڈٹریڈ سینٹرکیوں ؟ ہائی کورٹ میں سماعت

0
40

لاہور :والٹن ایئرپورٹ پرورلڈٹریڈ سینٹرکیوں ؟ ہائی کورٹ میں سماعت ،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں والٹن ایئرپورٹ پر کثیر المنزلہ عمارتوں کے منصوبے کے خلاف لاہور فلائنگ کلب کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے

ذرائع کے مطابق اس سماعت کے دوران جسٹس عاصم حفیظ نےحکومت پنجاب سے 16 مارچ تک جواب طلب کرلیا

درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ 126 ایکٹر زمین فلائنگ کلب کی ملکیت ہے، درخواست گزار کے وکلا کی طرف سےکہاگیا کہ والٹن ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے آرڈیننس کا اجراء خلاف قانون ہے

عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو والٹن ائیر پورٹ پر کسی قسم کی مداخلت سے روکا جائے،اس موقع پر عدالت کے روبرو والٹن ایئرپورٹ کے ملکیتی کاغذات پیش کئے گئے

Leave a reply