لاہور : ان لاہوریوں کے لیے انٹرنیٹ کے حوالے سے بری خبر جو فری میںاستعمال کرتے ہیں، اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اور بلدیاتی اداروں کا رخ کرنے والے شہریوں کے لیے بری خبر، بلدیاتی اداروں میں بھی فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم کردی گئی،
شہر کے نو زونز اور بلدیاتی اداروں میں آنے والے شہری اب مفت انٹر نیٹ سہولت سے محروم ہوگئے، پنجاب وائی فائی سروس میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں میں بند کردی گئی۔سابقہ دور حکومت میں سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر فری وائی فائی سروس کے لیے مشینری تنصیب کی گئی تھی تاہم اب وائی فائی سروس میسر نہیں ہوگی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وائی فائی مشینری واپس لینے کے لیے ایم سی ایل اور بلدیاتی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔