وفاقی کابینہ اجلاس؛ رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو واپس بلانے کی منظوری دے دی گئی

0
34

وفاقی کابینہ اجلاس؛ سپریم کورٹ میں زیرسماعت الیکشن التواکیس پرغور

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو واپس بلانے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے میں سپریم کورٹ میں زیرسماعت الیکشن التواکیس پرغور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کیس کے مختلف پہلوؤں اور کسی بھی فیصلے کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک موقع پر وفاقی کابینہ کے اجلاس سے تمام سرکاری افسروں کو باہر بھیج دیا گیا تھا اور صرف وزرا شریک رہے۔ بعدازاں وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو واپس بلانے کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس فائز عیسٰی کے خط پررجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو واپس بلانے کی منظوری دی گئی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر ترین جج، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو خط لکھا تھا اور ان سے فوری طور پر عہدے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہوگئی اور فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو منگل کو کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔

وہیں دوسری جانب قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت نے موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں اور خود کو الگ کرنے والے ججز کو شامل نہ کریں تو فیصلہ پوری قوم کو قبول ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس رات آٹھ بجے طلب کیا گیا تھا. جبکہ مخالفین کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر دباؤ بڑھانے کے لئے شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج رات آٹھ بجے طلب کیا ہے . لیکن ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور تمام مسائل کے حل کیلئے بحث و مباحثہ کیا جاوے گا تاہم واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا ایک نکاتی ایجنڈے پر خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply