باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جو شخص مخالفین کو چورکہتا تھا ان کے حوالے سے فنانشل ٹائمز نے کیا خبر دی

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو برطانیہ جا کر اس ادارے کے خلاف کیس کریں ،وفاق چاہے تو عمران خان کو گرفتار کر سکتا ہے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،فارن فنڈنگ سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس عدالت میں موجود ہے اس پر فیصلہ سنایا جائے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایاجائے،بہروپیے کے چہرے سے نقاب اتاراجائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے، اکبر ایس بابر نے عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کی بات کی جو حقیقت ہے ہم لاڈلے کو نہیں مانتے ، ہم ایک ملک میں دو پارٹیوں کے لیے الگ الگ قانون نہیں چاہتے وزیراعظم سے پی ٹی آئی فنڈنگ تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہیں،

دوسری جانب  تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں فرخ حبیب نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب آفس جیل روڈ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف فارن فنڈنگ کیس نہیں ہے ،غلط پروپیگنڈا ہے، ن لیگ نے الیکشن کمیشن سے 12 اور پیپلز پارٹی نے 11 اکاؤنٹس چھپائے ہوئے ہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا ، الیکشن کمیشن ان کے ساتھ لاڈلے والا سلوک نہ کرے الیکشن کمیشن نے برابری کی بنیاد پر اسکروٹنی کرنی ہے۔ نیشنل پارٹی پر فارن فنڈنگ کیس میں پابندی لگی تھی، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے زمرے میں نہیں آتی۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ 2008 سے 2013 کے دوران ہم برسراقتدار نہیں تھے، الیکشن کمیشن کہہ چکا کہ یہ فارن فنڈنگ کیس نہیں، لیکن اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پیش نہیں کر رہی الیکشن کمیشن کو جے یو آئی سے بھی پوچھنا چاہئے، جے یو آئی کو لیبیا نے فنڈنگ کی تھی الیکشن کمیشن تمام کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنائے۔ عارف نقوی اوورسیز پاکستانی ہیں، انہوں نے 20 ملین پاؤنڈ نواز شریف اور شہباز شریف کو دیئے، عارف نقوی نے نوازشریف کے اعزاز میں ڈنر بھی دیا تھا۔ عارف نقوی نے خیراتی پروگرام کا پیسہ جمع کرکے پاکستان بھیجا ان کے بھیجے گئے پیسے کا ریکارڈ موجود ہے

علاوہ ازیں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ فنانشل ٹائمز کے آرٹیکل کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف نے ممنوعہ فارن فنڈنگ لی اور قانون کو دھوکہ دینے کے لیے ابراج کے عارف نقوی کے ذریعے ان فنڈز کی پاکستان میں منی لانڈرنگ کی۔ ابھی یہ عمران خان کی کرپشن کا پہلا قطرہ سامنے آیا ہے، مزید راز کھلیں گے تو لوگ حیران رہ جائیں گے۔

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

Shares: