بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، حکومت کو سندھ کی کامیابی سے سیکھنا چاہئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے چیئرمین لگانے کا ایک طریقہ ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے حکم مانے گئے اور ایف بی آر، اسٹیٹ بینک کے چیئرمین کو ہٹایا گیا، اپنا ہی وزیر خزانہ گھر ببھیج دیا، ایک سال میں چار بجٹ پیش کئے گئے،، غریب آدمی مشکلات کا شکار ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں، خانصاحب کا ہردعویٰ جھوٹا ہوتا ہے، اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے کیسے وفاقی حکومت دیوالیہ ہو گئی، وفاقی حکومت ٹیکس اکٹھے کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے سب صوبوں کا نقصان ہو رہا ہے اور صوبے وفاق کی ناکامی کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف سے قرضے لئے لیکن ملک آئی ایم ایف کے حوالے نہیں کیا. ہم نے سب سے زیادہ روزگار دیا.