نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

0
30

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت نے عدالت میں ایسا کیا جواب جمع کروایا کہ ن لیگ پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب 9صفحات پرمشتمل ہے

جواب میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت وفاقی حکومت شرائط رکھ سکتی ہے، درخواست پرشرائط قانون کے تحت طے کیں، لاہور ہائیکورٹ کودرخواست پرسماعت کااختیارنہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی سزامعطل کی ،درخواست وہیں بھیجی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےسزامعطل کی ،کالعدم قرارنہیں دی ،

وفاق نے جواب میں مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف مختلف عدالتوں میں کیسز زیر سماعت ہیں،نواز شریف کو 4ہفتے کیلیےملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے ،نواز شریف کا نام نیب کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے،عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے،

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف کی ضمانت منظور ہوچکی، وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نہیں نکالا، عدالت نے نام ای سی ایل سے نکالنے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔

عدالت نے استفسار کیا کیا وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ؟ جس پر وکیل نے کہا وفاقی حکومت نے کمنٹس جمع کرا دیئے ہیں۔ عدالت نے کہا جواب کی ایک کاپی درخواستگزار کے وکیل کو بھی دے دیں، جواب پڑھنے کیلئے وقت لینا چاہتے ہیں تو لے سکتے ہیں۔

شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر مشروط طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

Leave a reply