وفاقی کابینہ اجلاس میں کونسے اہم امور زیر بحث رہے؟ فردوس عاشق اعوان کی میڈیا بریفنگ

0
31

وفاقی کابینہ اجلاس میں کونسے اہم امور زیر بحث رہے؟ فردوس عاشق اعوان کی میڈیا بریفنگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 12نکات پیش کیے گئے اور6 منظور ہوئے، کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی کا جائز ہ لیا گیا،وزیراعظم نے منسٹری آف آئل اینڈ گیس سے بریفنگ لی ،زرعی  شعبے کو 100ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،بجلی کے 300 یونٹ تک کےصارفین کو245ارب روپے کی سبسڈی دی ہے

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے رکاوٹیں دورکریں گے،صنعتوں اورکسانوں کوبھی بجلی کی مدمیں سبسڈی دی گئی،وزارت پانی و بجلی نے لائن لاسز کو کم کیا ،حکومت گردشی قرضہ کم کرکے 12ارب تک لائی ،گھریلو صارفین کے لیے گیس کی مد میں19ارب کی سبسڈی دی گئی ،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو باریک بینی سے دیکھا گیا

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 1971جنگ کے ہیروکرنل سلیمان کی وفات پرفاتحہ خوانی کی گئی، کابینہ اجلاس میں بھارت میں کی گئی قانون سازی کی مذمت کی گئی،

اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سزایافتہ مجرموں سے متعلق قانون سازی پرغورکررہے ہیں ،جھوٹ اور سچ میں جب تک تفریق نہیں ہوتی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا،بھارت کےاقدامات نےاس کااصل چہرہ بے نقاب کیا ہے.

Leave a reply